بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے اقتصادی و سماجی ترقی کے تمام شعبوں میں ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کا عمل تیز کرنے سے متعلق رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
حال ہی میں جاری کردہ ان رہنما اصول کا بنیادی مقاصد 2030 تک ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کے تمام شعبوں میں سبز منتقلی میں "قابل ذکر نتائج” حاصل کرنا اور 2035 ء تک ایک سبز، کم کاربن اور گردشی ترقی کا معاشی نظام قائم کرنا ہے تاکہ خوبصورت چین کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔
رہنما اصول میں جگہ کی ترقی و تحفظ بہتر بنانے ، صنعتی ڈھانچے اور توانائی شعبے میں ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی توانائی کی جانب منتقلی کے فروغ کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کے شعبے اور شہری دیہی ترقی میں ماحول دوست منتقلی کے فروغ سے متعلق کام کئے جائیں گے۔
رہنما اصول میں مختلف شعبوں کے لئے کام کے مختلف اہداف بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ 2030 تک ملک میں توانائی اور ماحولیاتی تحفظ صنعت کی مالیت تقریباً 150 کھرب یوآن (تقریباً 21 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گی۔ توانائی کے استعمال میں غیر فوسل توانائی کا تناسب تقریباً 25 فیصد تک بڑھ جائے گا اور پمپڈ اسٹوریج ہائیڈرو پاور کی تنصیب شدہ صلاحیت 12 کروڑ کلوواٹ سے زائد ہوجائے گی۔
رہنما اصول کے مطابق 2030 تک تجارتی نقل و حمل کے فی یونٹ ٹرن اوور میں کاربن اخراج میں 2020 کی نسبت تقریباً 9.5 فیصد کمی ہوجائے گی اور بلک ٹھوس فضلے کا سالانہ استعمال تقریباً 4.5 ارب ٹن تک پہنچ جائے گا جو اہم وسائل کی پیداوار میں 2020 کے مقابلے میں تقریباً 45 فیصد زائد ہوگا۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ رہنما اصول ایک ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب چین نے 2012 میں 18 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے بعد سے ماحول دوست اور کم کاربن ترقی میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔