بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران پھنسے مسافروں کیلئے مدد کا اعلان کردیا ہے۔
52 سالہ اداکار نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ جو بھی لوگ موجودہ بحران کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ان سے مفت رہائش کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں، جو لوگ بھی موجودہ بحران کی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہیں ہم آپکو بتانا چاہتے ہیں کہ آپکے رہنے کیلئے جگہ موجود ہے، ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ آپکو مفت رہائش ملے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی ہمارے ہندوستانی ہیں، چاہے وہ کسی بھی قوم یا ذات سے تعلق رکھتے ہوں اور وہ دبئی میں پھنس گئے ہیں، مجھے ڈی ایم کریں جبکہ ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ آپکو اپنی وطن واپسی تک مفت رہائش ملے۔




