لاہور: ود ہولڈنگ ٹیکس بارے معاملا ت طے نہ ہونے پر ملک بھر میں فلور ملزم غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ بارے معاملے پر حکومت اور فلور ملز و ہول سیلرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس کے باعث فلور ملزم و ہول سیل ڈیلرز نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں 1500 سے زائد ملیں غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں۔
ذرائع کے مطابق (آج) 11جولائی سے آٹے پیکنگ اور ترسیل بھی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی جس کے باعث لاہورسمیت صوبہ بھر میں آٹے بارے بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ آٹا کھانے کی آئٹم ہے اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں، ہم کسی صورت ایف بی آر کے ود ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نہیں بنیں گے۔