نئی دہلی (شِنہوا) بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی رات ملک کی شمال مشرقی ریاست آسام میں سخوئی ایس یو-30 ایم کے آئی لڑاکا طیارہ گرنے سے 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
2 نشستوں والا یہ لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران آسام کے ضلع کربی آنگ لونگ میں گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ جمعرات کی شام آسام کے جورہاٹ ایئر بیس سے پرواز کے لئے روانہ ہوا تھا۔




