اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبندیس ٹیگ کے سابق نائب صدر کا جرمنی اور چین میں تعاون کی...

بندیس ٹیگ کے سابق نائب صدر کا جرمنی اور چین میں تعاون کی دیرپا طاقت پر زور

ہانس پیٹر فریڈرِچ، جرمن پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ’بندیس ٹیگ‘ کے سابق نائب صدر اور جرمنی چائنہ پارلیمانی گروپ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے جرمنی اور چین کے درمیان تعاون کی دیرپا طاقت کو اجاگر کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ہانس پیٹر فریڈرچ، سابق نائب صدر، جرمن بندیس ٹیگ، چیئرمین جرمنی چائنہ پارلیمانی گروپ

’’  گزشتہ دہائیوں میں قریبی اور بہت ہی کامیاب تعاون  کی وجہ سے مجھے   امید ہے کہ مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا ۔ میرا خیال ہے کہ اس تعاون کو روکنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہمیں چاہئے کہ بدلتی ہوئی دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یورپ، جرمنی اور چین دونوں بر اعظموں کے لئے بہت اہم ہیں۔ استحکام کے زاویے سےچین اور یورپ دونوں  کا کردار اہم ہے۔ یہاں خاص طور پر ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور صحت سمیت بہت سے شعبے ہیں جن میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں ۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ چین میں صحت کی منڈی بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر ہم مصنوعی ذہانت میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔ ہم مشینری کے شعبے میں بھی تعاون کر سکتے ہیں اور ایسا ہم نے گزشتہ دہائیوں میں کیا ہے۔ تو یہاں بہت سے معاملات میں اکٹھے چل  سکتے ہیں۔ چین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو اس حوالے سے سراہا جا رہا ہے کہ وہ یورپ اور جرمنی کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں اس کوشش میں ہیں کہ ہماری منڈی میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیں۔‘‘

برلن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!