امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ملک کی آئندہ قیادت بارے تفصیلی رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں وینزویلا کی قیادت کیلئے حکومت کے وفادار اور بااثر افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فہرست میں وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے، جنہیں ملک میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
سی آئی اے کے مطابق فہرست میں موجود شخصیات عبوری دور میں وینزویلا کو چلانے اور ریاستی اداروں کو فعال رکھنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گی۔




