ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلمعاشی بحران کے باعث احتجاج، ایرانی چیف جسٹس کا فسادیوں کیخلاف کارروائی...

معاشی بحران کے باعث احتجاج، ایرانی چیف جسٹس کا فسادیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجئی نے معاشی بحران کے باعث ہونیوالے احتجاج میں فسادیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی چیف جسٹس نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج کرنیوالوں کے جائز مطالبات سنے جائیں گے، مگر تخریب کار عناصر اور ان کے حامیوں کے ساتھ اب کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور صوبائی پراسیکیوٹرز کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اسلامی جمہوریہ عوامی احتجاج اور شرپسندی میں واضح فرق کرتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!