اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل...

عوامی جمہوریہ کوریا کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی فراہم کردہ  اس تصویر میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہواسونگ فو-19 کا تجربہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

سیئول(شِنہوا) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا  (ڈی پی آر کے) نے پیر کے روز اپنے مشرقی پانیوں کی سمت درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے ایک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا سراغ لگایا جسے پیانگ یانگ کے علاقوں سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے قریب مشرقی پانیوں کی جانب فائر کیا گیا تھا۔

جے سی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے مزید تجربات کے پیش نظر نے اپنی نگرانی اور تیاری کو مستحکم کر تے ہوئے امریکہ اور جاپان کے ساتھ متعلقہ خفیہ معلومات کا قریبی تبادلہ کر کے اپنی مکمل تیاری کی پوزیشن برقراررکھی ہے۔

5 نومبر 2024 کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغنے کے تقریباً 2 ماہ بعد عوامی جمہوریہ کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!