اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپی یونین تجارتی لا ئحہ عمل کے اقدامات کا غلط استعمال نہ...

یورپی یونین تجارتی لا ئحہ عمل کے اقدامات کا غلط استعمال نہ کرے، چین

چین کی وزارت  تجارت  کے ترجمان ہی یا ڈونگ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں  چین کی نئی توانائی مصنوعات کی مقبولیت حکومتی سبسڈی کی بجائے چینی کمپنیوں کی طویل مدتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔(شِنہوا)

 بیجنگ(شِنہوا)چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی  لا ئحہ عمل کے اقدامات کا غلط استعمال کرنے سے گریز کرےتاکہ فریقین کے درمیان مجموعی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا تحفظ کیا جا سکے۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران  یورپی یونین کی جانب سے چین سے ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ پر عائد متوقع اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کے حوالے سے سوال کے جواب میں  کہا کہ اس سال اب تک یورپی یونین نے چین کے خلاف 15 تجارتی اقدامات کی تحقیقات شروع کی ہیں جن سے متعلق چین کو شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ یورپی یونین عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق یہ تحقیقات کرےگا۔

ہی یاڈونگ نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے اور وہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اختلافات میں اضافے کا خواہاں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے آئندہ اقدامات پر مکمل نظر رکھے گا اور چین کے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!