جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینپاکستان نے ایشین انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین انڈر 19 سکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد: پاکستان کے حمزہ خان نے اسلام آباد میں ہونیوالی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ بوائز انڈر 19 کے فائنل میں اس نے ملائیشین کھلاڑی ہیرتھ ڈینیئل کو تین صفر سے شکست دی۔۔

بوائز انڈر 17 کا ٹائٹل ملائیشیئن کھلاڑی نخیل سوار نے پاکستانی کھلاڑی عبد اللہ کو تین دو سے ہرا کر جیتا،بوائز انڈر 15 کا ٹائٹل انڈین کھلاڑی شیون اگروال نے ملائیشیئن کھلاڑی محمد رازق پترا کو تین ایک سے شکست دیکرجیتا ،بوائز انڈر 13 کا ٹائٹل پاکستانی سہیل عدنان نے ہم وطن حذیفہ شاہد کو تین دوسے ہرا کراپنے نام کیا،گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل ملائیشیئن کھلاڑی تھانوسا اتھر یان ، انڈر 17 کا ٹائٹل ہانگ کانگ کی اینا کونگ، انڈر 15 کا ٹائٹل ملائیشیئن کھلاڑی ہارلین تن ،گرلز انڈر 13 کا ٹائٹل انڈین کھلاڑی ادیا بدھیا نے اپنے نام کرلیا۔
انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!