بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں ہواوے جنوبی ایشیا کے صدر اور ہواوے بنگلہ دیش کے سی ای او پھان جون فینگ بنگلہ دیش میں ہواوے کے 25 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ڈھاکہ (شِنہوا) چین کی ٹیلی مواصلات کمپنی ہواوے نے حال ہی میں بیس ٹرانسیور اسٹیشنز (بی ٹی ایس) پر کام کرنے والے نیٹ ورک پیشہ ورانہ افراد کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے بنگلہ دیش میں ایک تربیتی مرکز قائم کردیا ہے۔
یہ اقدام ہواوے کے مقامی بی ٹی ایس انجینئرز اور کارکنوں کے استحکام اور بنگلہ دیش میں ہواوے کے عالمی ماحولیاتی، صحت اور حفاظتی (ای ایچ ایس) معیارات کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تربیتی مرکز مقامی بی ٹی ایس پیشہ ورانہ افراد اور ان سے منسلک شراکت داروں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ بی ٹی ایس آلات کی تنصیب سے متعلق تربیت اور عملی معلومات فراہم کی جا سکیں۔
ہواوے نے کہا کہ اس نے حال ہی میں سب کنٹریکٹرز اور بی ٹی ایس پیشہ ورانہ افرادکے لئے ایک تربیتی مشق کا اہتمام کیا تھا جس کا مقصد تربیتی مرکز میں بی ٹی ایس آلات کی تنصیب اور کمیشننگ کے دوران ای ایچ ایس کو یقینی بنانے سے متعلق تربیت فراہم کرنا تھا۔
ہواوے جنوبی ایشیا کے صدر اور ہواوے بنگلہ دیش کے سی ای او پھان جون فینگ نے کہا کہ ہم اپنے شراکت دار ٹیلی مواصلات پیشہ ورانہ افراد کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تربیت دے کر انہیں بااختیار بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
