ہفتہ, جنوری 25, 2025
تازہ ترینچین، رومانوی چھی شی تہوار منانے کے لئے تقریبات کا انعقاد

چین، رومانوی چھی شی تہوار منانے کے لئے تقریبات کا انعقاد

بیجنگ: چین کے متعدد حکام نے مشترکہ طور پر ملک بھر میں چھی شی تہوار منانے کے لئے مختلف موضوعات پر مبنی تقریبات کا انعقاد کیا ۔ اس تہوار کو چینی ویلنٹائن ڈے بھی کہا جاتا ہے۔

ان تقریبات میں کھانے پینے کی اشیاء ، ثقافتی مصنوعات کی مارکیٹیں، مثالی اجتماعی شادیاں اور مختلف سیاحتی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں منفرد نسلی رسم و رواج اور ثقافتی تجربات پیش کئے گئے۔

گزشتہ روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر سمیت شہری امور،  ثقافت اور سیاحت کی وزارتوں پر مشتمل منتظمین نے شان دونگ کی کاؤنٹی یی یوآن ، صوبہ ہینان میں کاؤنٹی لوشی اور صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو سمیت 6 علاقوں میں بڑے پیمانے پر تقریبات کا آغاز کیا ہے۔

منتظمین کے مطابق ان تقریبات کا مقصد چھی شی تہوار کی ثقافتی اقدار کو مکمل طور پر اجاگر کرنا ، خاندانی اور رومانوی تعلقات میں اچھی اقدار کا فروغ اور سماجی تہذیب میں ایک نیا رجحان پیدا کرنا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!