ہیڈلائن:
چین کی 41ویں انٹارکٹک مہم جاری ، برف توڑنے کا عملی مظاہرہ
جھلکیاں:
چین کی انٹارکٹک مہم کے دوران تحقیقی آئس بریکرز ژوئی لونگ اور ژوئی لونگ 2 نے برف توڑنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔یہ جہاز مخصوص لنگراندازی کے مقام پر پہنچنے کے بعد مال اتارنے کےعمل کا آغاز کریں گے۔
شاٹ لسٹ:
1-تحقیقی آئس بریکرز ژوئی لونگ اور ژوئی لونگ 2 کی مہم کےدوران مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
چین کی41ویں انٹارکٹک مہم کےموقع پرتحقیقی آئس بریکرز ‘ژوئی لونگ’ اور ‘ژوئی لونگ 2’ یا ‘سنو ڈریگن’ اور ‘سنو ڈریگن 2’نے جمعہ کےروز انٹارکٹکا میں چینی تحقیقاتی اڈے’ژونگ شن’ اسٹیشن کےاطراف میں برف توڑنے کی کارروائیاں سر انجام دی ہیں۔
یہ جہاز مخصوص لنگراندازی کے مقام پر پہنچنے کے بعد مال اتارنے کےعمل کا آغاز بھی کریں گے۔
ژوئی لونگ 2 سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link