غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں ایک فلسطینی بچے کو پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔(شِنہوا)
غزہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کےشمالی علاقے میں میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کردی گئی ہے جوکہ علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے سبب ملتوی ہوگئی تھی ۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک عہدیدار کے مطابق انسداد پولیو مہم کا تیسرا اور آخری مرحلہ غزہ کے شمالی علاقے میں 23 اکتوبر کو شروع ہونا تھا تاہم بڑھتے تشدد، شدید بمباری، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور انسانی امداد کی عدم دستیابی کے سبب ملتوی کرنا پڑا۔
مہم کا پہلا مرحلہ ستمبر میں شروع ہوا تھا جس کے دوران 10 برس سے کم عمر 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک دی گئی ۔حکام اب ویکسین کی دوسری اور آخری خوراک کے لئے کام کررہے ہیں۔
غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں ایک فلسطینی بچے کو پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔(شِنہوا)
غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں فلسطینی بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔(شِنہوا)
غزہ شہر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں فلسطینی بچوں کو پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔(شِنہوا)