امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز پیر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی مذاکراتی ٹیم مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے دوحہ سے قاہرہ پہنچ گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز کے پہلے مرحلے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی زندہ یا مردہ حالت میں واپسی شامل ہے، جس کے بدلے تقریبا 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
