اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجرمن آٹو ایسوسی ایشن نے چینی ای وی پر یورپی یونین کے...

جرمن آٹو ایسوسی ایشن نے چینی ای وی پر یورپی یونین کے اضافی ٹیرف کو مسترد کردیا

برلن: جرمن ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو انڈسٹری ( وی ڈی اے)کی  صدر ہلڈگارڈ میولر نے یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں( ای ویز) کی درآمدات  پر اضافی محصول عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

میولر نے  ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام عالمی تعاون کی جانب ایک قدم پیچھے ہٹنے کی نشاندہی ہے، انہوں نے دونوں فریقوں سے بات چیت جاری رکھنے اور مزید پیش رفت اور ممکنہ تجارتی تنازعات سے بچنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے  چین پر یہ فیصلہ مسلط کیے جانے  کے خلاف جرمنی کے موقف کو سراہتے ہوئے اسے صحیح اشارہ قرار دیا۔

میولر نے کہا کہ  جرمن حکومت کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔ ایسے نازک معاملے میں، اس نے فیصلہ کن طور پر مخالفت میں ووٹ دے کر یورپ اور جرمن آٹو موٹیو انڈسٹری کے مفادات کا مضبوطی سے دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت کا موقف بین الاقوامی تجارت کی اہمیت کے واضح ادراک کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ  تجارتی تنازعہ ، خاص طور پر بڑھتے ہوئے عالمی تحفظ پسندی کے ماحول میں، تمام فریقوں کے لیے نقصان کا باعث بنے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!