مردان : مردان میں تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، خاتون وبچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی منتقل کردیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
