ہفتہ, ستمبر 6, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ کا عالمی سمارٹ صنعتی نمائش 2025 کے لئے تہنیتی...

شی جن پھنگ کا عالمی سمارٹ صنعتی نمائش 2025 کے لئے تہنیتی پیغام

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں منعقدہ عالمی سمارٹ صنعتی نمائش 2025 میں صحافی اور مہمان یونِی ٹری کے سٹال پر روبوٹس کی باکسنگ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں منعقدہ عالمی سمارٹ صنعتی نمائش 2025 کے افتتاح کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ فی الوقت مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کی ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے جو انسانی پیداوار اور طرز زندگی میں گہری تبدیلیاں لا رہی ہے اور عالمی صنعتی منظرنامے کو ازسرنو ترتیب دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مصنوعی ذہانت کی ترقی اور نظم و نسق کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اے آئی کی ٹیکنالوجیکل جدت کو صنعتی جدت کے ساتھ مضبوطی سے یکجا کرنے کو فروغ دے رہا ہے تاکہ معیاری معاشی و سماجی ترقی کو تقویت دی جا سکے اور عوام کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)  کو ایک ایسی عالمی ٹیکنالوجی ہونا چاہیے جس سے پوری انسانیت کو فائدہ پہنچے۔ چین اس شعبے میں دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ترقیاتی حکمت عملیوں، نظم و نسق کے اصولوں اور تکنیکی معیارات میں بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لئے بھی تیار ہے تاکہ اس صنعت کی صحت مند اور بھرپور ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور تمام ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچائے جاسکیں۔

یہ نمائش "اے آئی پلس” اور  "ذہین مربوط نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں” کے موضوعات پر مبنی ہے اور اس کی مشترکہ میزبانی چھونگ چھنگ اور تیانجن کی میونسپل حکومتیں کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!