منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانملک میں انتشار و بدامنی سے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا،...

ملک میں انتشار و بدامنی سے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا، احسن اقبال

اسلام آباد:  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار وبدامنی ہونے سے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا ، پرائیویٹ سیکٹر کو پروموٹ، برآمدات پر توجہ دینا ہوگی، چین سے انڈسٹریل ری لوکیشن آنے سے معیشت کو فروغ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک میں فساد ،انتشار اور بدامنی ہوگی تو چین کیا کوئی بھی سرمایہ کار نہیں آئے گا، ہمارے پاس چوائس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہمارے بارے میں متفقہ رائے  ہے کہ پاکستانیوں جیسی ذہین اور محنتی قوم نہیں ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لائے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی معاشی بحالی و بقاء کی جنگ ہے ہمیں پانچ بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر پنشن اور تنخواہوں کا بوجھ ہے جس کی وجہ سے پی ایس ڈی پی میں اڑھائی سو ارب کی کٹوتی کرنا پڑی، اگر پی ایس ڈی پی برقرار رکھتے توہمیں مزید ٹیکسز دینا پڑتے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر منصوبہ بندی میرے سامنے غربت، بے روزگاری اور جہالت کا پہاڑ ہے، تعلیم، صحت ، انفرااسٹرکچراور ٹیکنالوجی کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کیلئے ہمیں پرائیویٹ سیکٹر کو پروموٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویلیو گیپ کو پبلک سیکٹر پورا کرے گا، ہمیں ایکسپورٹ لیڈ اکانومی کی طرف جانا ہے اس کیلئے ہمیں برآمدات پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پنجے سے نکلنے کا انحصار برآمدات میں اضافے پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب مل کر 10سال کیلئے نیشنل پلان آف ایکشن بنائیں جس پر حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر شامل ہو، پرائیویٹ سیکٹرسرمایہ کاری لائے ، جبکہ حکومت پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے انڈسٹریل ری لوکیشن پاکستان آنے سے معیشت کو فروغ ملے گا ۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں