اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا امریکہ سے اضافی محصولات فوری ختم کرنے کا مطالبہ

چین کا امریکہ سے اضافی محصولات فوری ختم کرنے کا مطالبہ

بیجنگ: چین کی وزارت تجارت نے امریکہ سے اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے اور چینی اشیا پر سے تمام اضافی محصولات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چھیان نے یہ مطالبہ امریکہ کی جانب سے سیکشن 301 کے تحت  چینی درآمدات پر محصولات میں اضافے کے حوالے سے فیصلے کے اعلان کو ایک بار پھر موخر کیے جانے سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ  ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) پہلے ہی  سیکشن 301  کے تحت ٹیرف کو اپنے قوانین کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے اور یہ کہ  چین پر اضافی ٹیرف میں اضافے کا امریکی اقدام  اس غلطی کو مزید سنگین بنادے گا۔

امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر نے اس سے قبل سیکشن 301 ٹیرف جائزے کے نتائج پر عوام سے رائے طلب کی تھی۔ اکثریتی رائے  نے اضافی ٹیرف کے نفاذ کی مخالفت کی یا وسیع تر ٹیرف سے استثنیٰ کی درخواست کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!