بدھ, اگست 6, 2025
پاکستانبھارت کا مستقبل بدترین، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کی...

بھارت کا مستقبل بدترین، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کی ترقی مشکل ہے، مشعال ملک

کراچی: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مودی کو پاگل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مستقبل بدترین ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کی ترقی مشکل ہے۔

یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی، قائداعظم کی قبر پھول رکھے ، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ 5اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 2019ء میں اسی دن کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف قوانین پاس کئے جارہے ہیں، بھارت کا مستقبل بدترین دیکھ رہی ہوں، ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ اگر بھارتی نہیں نکلے تو ان کا حال بھی یہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پرقبضہ کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا، مودی ایک پاگل اور خبط الحواس آدمی ہے، یہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کیلئے خطرے کی علامت ہے، ابھی بھی وقت ہے بھارتی عوام نکل آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے آج ایک ہونا ہوگا، معرکہ حق میں پاکستانی میڈیا نے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے کی ترقی مشکل ہے، مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے ہرفورم پربات کی ہے، وقت آگیا ہے کہ حتمی حل کی طرف جائیں اور مسئلہ کشمیریوںکی امنگوں کے مطابق ہی حل کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!