اتوار, جولائی 27, 2025
Uncategorizedملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس عقیدت و احترام سے...

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس عقیدت و احترام سے نکالے گئے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس عقیدت و احترام سے نکالے گئے۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواکربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس کے کیلئےسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ پنجاب پولیس کے 11 ہزار اہلکار تعینات اور 1 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔

فیصل آباد میں نویں محرم کے مرکزی جلوس امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا جلوس کے راستوں کو خاردار راستوں سے سیل کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تعزیہ، علم، اور ذوالجناح کے جلوس مختلف علاقوں سے برآمد ہوئے۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

روہڑی میں تاریخی نو ڈھالہ تعزیہ جلوس امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے گزر کر کربلا میدان روہڑی پہنچا۔

عزادار آج رات کربلا میدان میں قیام کریں گے جبکہ جلوس یوم عاشورہ پر ظہرین کے بعد اپنی آخری منزل شہدا قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

حیدرآباد میں امام بارگاہ چہاردہ معصومین سے برآمد ہونے والا جلوس مختلف راستوں سے گزرتا ہوا اسی مقام پر ختم ہوا۔

کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء سے نکالا گیا۔

جلوس کے شرکاء مقررہ راستوں سے گزرے اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ جلوس واپس امام بارگاہ ناصر العزاء پہنچ کر ختم ہوا۔

جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ، موبائل فون سروس بند  اور راستے مکمل سیل تھے۔

ہنزہ سمیت دیگر علاقوں کے جلوس بھی اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔

ملک بھر میں جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جن میں سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس، اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ شامل تھی۔

عزاداروں کے لیے جگہ جگہ پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!