جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینچین کا جاپان کی جانب سے تائیوان کے ماہی گیری جہازپکڑنے کے...

چین کا جاپان کی جانب سے تائیوان کے ماہی گیری جہازپکڑنے کے خلاف احتجاج

بیجنگ: چین نے جاپان کی جانب سے اپنے تائیوان علاقے  کے ماہی گیروں کے جہازپکڑنے کے خلاف  احتجاج کرتے ہوئے اپنے طرز عمل کو فوری درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار اس رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا جس میں  کہا گیا کہ حال ہی میں تائیوان کی ماہی گیری کشتیوں "فو یانگ 266” اور "فو شین” کو جاپانی  جہازوں نے ماہی گیری ضوابط کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا اور پھر جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑ دیا۔

ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت چینی ماہی گیروں بشمول تائیوان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کے قانونی مفادات کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔  ماہی گیری کے دوطرفہ  معاہدے کے مطابق، جاپان کو متعلقہ پانیوں میں چین کے  ماہی گیروں کے جہازوں کے خلاف اقدامات کا کوئی حق نہیں ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں