چینی سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرنس کررہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ-تے اور ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی(ڈی پی پی) کے حکام کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کی ہے جن میں مین لینڈ کے سماجی نظام کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
سٹیٹ کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے میڈیا کے ایک سوال پر کہا کہ لائی اور ڈی پی پی حکام دانستہ طور پر مین لینڈ کے خلاف غلط پروپیگنڈا اور حملے کر رہے ہیں۔ وہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ژو نے کہا کہ ان کے ارادے انتہائی ناپاک اور ان کے حربے انتہائی گھناؤنے ہیں۔
ژو کہا کہ ڈی پی پی حکام "جمہوریت” کی آڑ میں بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دے رہے ہیں اور ایک چین کے اصول کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ژو نے مزید کہا کہ ان کے اقدامات جمہوریت کی روح کے بالکل منافی ہیں اور ان کی "جعلی جمہوریت، حقیقی آمریت” کی حقیقیت کافی پہلے دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے اور خود تائیوان کے عوام کی جانب سے بھی اس کی مذمت کی جا چکی ہے۔
