اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ڈبلیو ٹی او کے طریقہ کار کے ذریعے امریکہ کے...

چین نے ڈبلیو ٹی او کے طریقہ کار کے ذریعے امریکہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی

چین سے درآمد شدہ اشیا پر اضافی 10 فیصد ٹیکس کے امریکی فیصلے کے خلاف چین نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) سے رجوع کرلیا۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی مصنوعات پر ٹیکس میں حالیہ اضافے پر چین نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے تصفیے سے متعلق طریقہ کار کے تحت امریکہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے یکطرفہ طور پر ٹیکس کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے چین ۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کی بنیاد کمزور ہوگی ۔  چین نے امریکی اقدام پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ چین عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے تحت اپنے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا اور کثیرجہتی تجارتی نظام اور عالمی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق کا دفاع کرے گا۔

امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ چین سے درآمد کردہ مصنوعات پر4 مارچ سے  10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کررہا ہے ۔ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے رواں سال فروری میں چین سے درآمد کردہ مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!