ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینچین کے دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ کی اقتصادی پیداوار گزشتہ 10 سال...

چین کے دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ کی اقتصادی پیداوار گزشتہ 10 سال میں دوگنا سے بھی زیادہ ہوگئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ کی اقتصادی پیداوار گزشتہ  10 سال میں دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن کے نائب سربراہ وانگ چھانگ لین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقتصادی بیلٹ کا ملک کی مجموعی ملکی پیداوار میں حصہ پچھلے دس سالوں میں 42.2 فیصد سے بڑھ کر 47.3 فیصد ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ میں اچھے پانی کے معیار والے حصوں کا تناسب بھی 67 فیصد سے بڑھ کر 96.5 فیصد ہو گیا ہے۔

 دریائے یانگسی جو چین کے مشرقی سمندر میں گرنے سے قبل 6 ہزار 300 کلومیٹر پر محیط ہے، چین کا سب سے لمبا آبی راستہ ہے۔ صوبائی سطح کے 11 علاقوں پر مشتمل دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ ملک میں ایک اہم اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!