اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کی جانب سے ایتھوپیا میں مفت موتیا سرجری کی...

چینی طبی ٹیم کی جانب سے ایتھوپیا میں مفت موتیا سرجری کی فراہمی

چینی ڈاکٹرز اور ایتھوپیا کا ایک ڈاکٹر ایتھوپیا کے عدیس ابابا میں تیرونش بیجنگ ہسپتال میں موتیا کی سرجری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

عدیس ابابا (شِنہوا) تیانجن آئی اسپتال کی ایک چینی طبی ٹیم نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا کے تیرونش بیجنگ ہسپتال میں مفت موتیا کی سرجری کی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

چین-ایتھوپیا روشن سفر کے نام سے شروع کی جانے والی اس مہم میں 10 سینئر آنکھوں کے ماہرین اور نرسوں پر مشتمل چینی طبی ٹیم 500 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کی موتیا کی سرجری کررہے ہیں جن میں سے 80 مریضوں کے کامیاب آپریشنز جمعہ تک ہو چکے ہیں۔

ایتھوپیا میں چین کے سفیر چھن حئی نے افتتاحی  تقریب میں کہا کہ چینی حکومت کے منصوبے کے تحت تیانجن آئی ہسپتال نے بہترین ماہرین کی ٹیم کو جدید طبی آلات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ ایتھوپیا کے مریضوں کی آنکھوں کی بینائی اور امید واپس لوٹائی جا سکے۔

چھن نے کہا کہ روشن سفر کا منصوبہ ہماری سدابہارتزویراتی شراکت داری اور روایتی دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ منصوبہ ایتھوپیا کے موتیا کے سینکڑوں مریضوں کو بینائی واپس دلانے میں مدد دے گا۔

اس ٹیم نے ایتھوپیا-چین دوستی ہسپتال کے نام سے مشہور ہسپتال کو طبی آلات بھی عطیہ کیے جہاں چین اور ایتھوپیا کے ڈاکٹروں نے ایک ساتھ مریضوں کا علاج کیا اور تکنیکی علم اور تجربات کا تبادلہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!