عوامی جمہوریہ کانگو میں ایک شخص کو ایم پاکس کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔(شِنہوا)
کنشاسا(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو کے جنوب مغربی صوبے کوان گو میں ’’ نامعلوم بیماری‘‘ سے کم از کم 79 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
محکمہ صحت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ بیماری کی تشخیص کے لئے ایک خصوصی ردعمل ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے اور عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔
یہ بیماری اکثر بخار ، سر درد ، سانس لینے میں دشواری اور خون میں کمی کا سبب بنتی ہے۔
مقامی میڈیا نے صوبے کے نائب گورنر ریمی ساکی کے حوالے سے بتایا کہ منگل تک 67 سے 143 کے درمیان اموات ہوچکی ہیں۔
