اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کا فنی تعلیم کے فروغ اور ہنر مند کارکن بنانے...

چینی وزیراعظم کا فنی تعلیم کے فروغ اور ہنر مند کارکن بنانے پر زور

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ مشرقی شہر شنگھائی میں ورلڈسکلز میوزیم کا دورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فنی تعلیم کو مضبوط بنانے اور ہنر مند کارکن پیدا کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

چینی وزیراعظم نے فنی تعلیم اور ہنرمند کارکنوں کی پیداوار کا جائزہ لینے کیلئے شنگھائی کے دورے کے موقع پر کہا کہ اعلیٰ صلاحیت کے حامل ہنرمند کارکنوں کے فروغ سے اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ معیار زندگی کی فراہمی میں ٹھوس مدد ملے گی۔

شنگھائی نان ہو ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ صنعت اور تعلیم کے انضمام کے ساتھ ساتھ کالجوں اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ معاشرے اور صنعتوں کی ضروریات کی بنیاد پر نصابی مضامین کو ترتیب دینا ضروری ہے۔ تدریس کے ماڈل اور طریقوں کو جدت دینے کے لئے مزید ہنر مند اساتذہ کی ضرورت ہے۔

ورلڈ سکلز میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ ہر سطح پر حکومتوں کو ادارہ جاتی جدیدیت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنا کر ہنرمند افراد کی تیاری کے لئے معاون پالیسیوں کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!