اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکیلیفورنیا چین کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے، ریاستی گورنر

کیلیفورنیا چین کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے، ریاستی گورنر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسام  عظیم دیوارچین کے موتیان یو حصے کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِنہوا) کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسام نے کہا ہے کہ گولڈن اسٹیٹ چین کے ساتھ تجارت کے لیے کھلی رہے گی،موجودہ امریکی انتظامیہ کی ٹیکس پالیسی نے ملک کی سب سے بڑی ریاستی معیشت کو خطرہ لاحق کر دیا ہے۔

جاپانی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے نکی ایشیا کے ساتھ ایک آن لائن انٹرویو  کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ریاست چین کے ساتھ تجارت میں ایک مستحکم شراکت دار رہی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ کیلیفورنیا نے چین کے صوبوں اور بلدیات کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں اور گزشتہ سال بیجنگ کے اپنے دورے کے دوران چین کے قومی سطح تک تعلقات کو بڑھایا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کیلیفورنیا نے چین اور دیگر تجارتی شراکت داروں خاص طور پر ایشیا میں موجود ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

نیوسام نے کہا کہ عالمی تجارت زیرو۔سم کھیل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمارے باہمی انحصار کو تسلیم کرتے ہیں۔   ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر کے تجارتی شراکت داروں کے خلاف عائد کیے گئے بھاری ٹیکسز کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیوسام نے کہا کہ انتظامیہ کی تجارتی پالیسی کے بارے میں ان کی جانب سے کھل کر بات کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کیلیفورنیا دیگر امریکی ریاستوں کے مقابلے میں ٹیکسز سے غیر متناسب طور پر  زیادہ متاثر ہوا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ کیلیفورنیا کی ایشیا کے ساتھ وسیع تجارت ہے اور سیلیکون ویلی کی ٹیک کمپنیاں اس خطے کی مربوط سپلائی چینز اور مارکیٹوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!