اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننوجوان چینی جدیدیت میں حصہ دار بنیں ، چینی صدر

نوجوان چینی جدیدیت میں حصہ دار بنیں ، چینی صدر

چین کے مشرقی شہر  شنگھائی میں چینی صدر شی جن پھنگ ایک سمپوزیم سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی جدیدیت کی مہم کے لئے خود کو وقف کریں اور جہاں قوم کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہاں خدمات انجام دیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں ایک دور افتادہ سرحدی اسکول میں کام کرنے والے رضاکار اساتذہ کے ایک گروپ کے نام جوابی خط میں 4 مئی کو چین کے یوم نوجوان کی مناسبت سے ملک بھر کے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے تعاون کے لئے اعلیٰ توقعات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کیزلوسو کرغز خودمختار پریفیکچر کے شہر آرتش کے قصبے کراجول کے پرائمری اسکول میں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی تعریف کی۔ گاؤں کا یہ اسکول چین کی سرحد سے صرف 47 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

شی نے کہا کہ آپ نے مغربی سرحدی علاقوں میں تعلیم دے کر پارٹی کی ذمہ داریاں نبھائی جہاں آپ کی کوششوں سے نہ صرف مقامی تعلیم اور نسلی اتحاد کو فروغ ملا بلکہ سرحد کے ساتھ خوشحالی اور استحکام آیا۔

شی نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران زیادہ سے زیادہ نوجوانوں نے ملک کے مغربی علاقوں اور دیہی علاقوں میں رضاکاروں کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کو چنا اور اپنی لگن اور ذمہ داری کے احساس کا مظاہرہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!