اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شمسی ٹیکنالوجی کی میانمار توانائی نمائش میں دھوم

چینی شمسی ٹیکنالوجی کی میانمار توانائی نمائش میں دھوم

میانمار کے شہر یانگون کے یانگون کنونشن سینٹر میں لوگ دوسری میانمار توانائی اور شمسی توانائی ذخیرہ روشنی نمائش دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

یانگون(شِنہوا) میانمار کے تجارتی صدرمقام یانگون میں منعقدہ دوسری میانمار توانائی اور سمشی توانائی ذخیرہ روشنی نمائش 2025 میں چینی شمسی مصنوعات نے نمایاں توجہ حاصل کررکھی ہے۔

نمائش میں دنیا بھر کے 80 سے زائد ادارے شریک ہیں جنہوں نے سینکڑوں برانڈز پیش کئے ہیں ۔جمعرات سے شروع ہونے والی یہ 4 روزہ نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔

نمائش میں شمسی پینلز، بیٹریاں، انورٹرز، جنریٹرز، بجلی گھر، روشنیاں، پنکھے، پمپس سمیت توانائی سے متعلق مختلف مصنوعات اور حل پیش کئے گئے ہیں۔

نمائش میں میانمار ڈی پی ای ایس کے جنرل منیجر  وانگ ژانگ چھنگ نے شمسی اور توانائی ٹیکنالوجی میں تازہ ترین کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

ہانگ ژو ویسٹ وڈز ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی  کنٹری منیجر شیرلی دو نے کہا کہ ان کے ادارے کی پیش کردہ مصنوعات میں  تجارتی اور صنعتی بیڑیاں شامل ہیں۔

شیرلی کا مزید کہنا تھا کہ ریفریجریٹر،ایئر کنڈیشنر اور ٹی وی جیسی مصنوعات بھی پیش کی گئی ہیں ۔انہوں نے میانمار کی منڈی میں برانڈز  کا اثر و رسوخ بڑھانے پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!