نیب نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم بختیار خان کا تعلق گلگت سے ہے جو ایک نجی کمپنی کا مالک ہے جبکہ اس نے ایک فرضی کمپنی بھی بنا رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو مختلف مدات میں ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی بنیاد پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
نیب حکام کے مطابق ملزم نے عبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تاہم درخواست خارج ہونے پر اسے گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔




