اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شین زین ٹیکنالوجی مرکز کا اے آئی ٹرمینل صنعت کو...

چین کے شین زین ٹیکنالوجی مرکز کا اے آئی ٹرمینل صنعت کو بڑھانے کا فیصلہ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کے ایک پارک میں ایک خاتون سیاح روبوٹ کی تیار کردہ کافی کی منتظر ہے۔ (شِنہوا)

شین زین (شِنہوا) چین کے جنوبی ٹیکنالوجی مرکز شین زین نے شہر کی اے آئی ٹرمینل صنعت کو 2026 تک 10 کھرب یوآن (تقریباً 139.38 ارب امریکی ڈالر) کے حجم تک بڑھانے کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کردیا ہے۔

منصوبے کے تحت شین زین میں اے آئی ٹرمینل مصنوعات کی پیداوار 2026 تک 15 کروڑ یونٹس سے زائد ہونی چاہئے۔ 50 سے زائد مقبول اے آئی ٹرمینل مصنوعات موبائل فونز، کمپیوٹرز، لارج ماڈل آل ان ون مشینز اور پہنے جانے والے آلات جیسے شعبوں میں لانچ کی جائیں گی۔

منصوبے میں شامل اے آئی ٹرمینل صنعت کے اہم شعبوں میں اے آئی ٹیبلٹس ، اے آئی امیجنگ ڈیوائسز، گھر کی تمام ذہین مصنوعات اور صنعتی گریڈ اے آئی ٹرمینلز بھی شامل ہیں۔

لائحہ عمل کے تحت بلدیہ ذہین پیداوار ، اسمارٹ مالیات ، اسمارٹ شہروں ، معمر افراد کی اسمارٹ نگہداشت اور اسمارٹ حکومتی امور سے متعلق شعبوں میں 60 سے زائد عام اے آئی ٹرمینل اطلاقی منظر نامے بنائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!