پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلآئی فون کیلئے جھگڑا، 12 سالہ امریکی لڑکی نے 8 سالہ کزن...

آئی فون کیلئے جھگڑا، 12 سالہ امریکی لڑکی نے 8 سالہ کزن کو مار ڈالا

ٹینیسی: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ہمبولٹ میں 12 سالہ لڑکی نے اپنی 8 سالہ کزن کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ 8 سالہ لڑکی کا گلا اُس وقت گھونٹا گیا جب وہ سورہی تھی۔ پولیس نے ملزمہ پر قتل کا فرسٹ ڈگری چارج لگانے کے ساتھ ساتھ اُسے شواہد مٹانے کی کوشش کے لیے بھی موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔

ملزمہ کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ دونوں میں ایک آئی فون کے لیے جھگڑا ہوا تھا۔ گبسن ڈسٹرکٹ اٹارنی فریڈرک ایگی نے بتایا کہ جس بیڈ روم قتل کی واردات ہوئی وہاں سی سی ٹی وی کیمرا لگا ہوا تھا۔فوٹیج کے مطابق ملزمہ نے تکیے کی مدد سے 8 سالہ کزن کا گلا گھونٹا اورجب اُس کا دم نکل گیا تو شواہد مٹانے کے لیے جسم کو بیڈ شیٹ سے صاف کیا اور اُس کی پوزیشن بھی درست کردی۔ایک رشتہ دار نے میمفِز میں ریگ ٹی وی کو بتایا کہ اپنی دادی کے ہاں قیام کے لیے آنے کے بعد دونوں کے درمیان ایک آئی فون کے حوالے سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس واردات کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمہ اِسی ماہ 13 سال کی ہوجائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!