اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 18 کروڑ ٹن شیل آئل کے ذخائر دریافت

چین میں 18 کروڑ ٹن شیل آئل کے ذخائر دریافت

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں واقع ایک آئل فیلڈ میں عملہ گشت کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی تیل صاف کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سائنو پیک نے ملک کے مشرق میں 2 بڑے شیل آئل فیلڈز کی دریافت کا اعلان کیا ہے جن کے مشترکہ ذخائر 18 کروڑ ٹن ہیں۔

چینی وزارت قدرتی وسائل کی منظور کردہ شن شنگ اور چھن تونگ آئل فیلڈز میں ہونے والی یہ تصدیق ان جغرافیائی علاقوں میں شیل آئل کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے اور ان کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک سٹریٹجک اقدام ہے، جہاں زمین کی سطح کی دراڑوں کے نتیجے میں قدرتی ذخائر کے جمع ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

شیل آئل بنیادی طور پر مائع ہائیڈروکاربنز کو کہتے ہیں جو شیل چٹان کی تہوں میں پھنسا ہوتا ہے جسے نکال کر صاف کیا جاسکتا ہے۔ یہ عموماً نامیاتی اجزاء سے بھرپور شیل اور کاربونیٹ چٹان، بجری اور سلٹ سٹون کی پتلی تہوں میں پایا جاتا ہے۔

وزارت کی تیل کے ذخائر کی تشخیص کرنے والی ٹیم کے سربراہ لی جنگ گونگ کا کہنا ہے  کہ یہ جائزہ شیل آئل اور براعظمی شیل آئل نظام کے مقدار کا تخمینے لگانے کے لئے چین کے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ صنعتی معیارات کو استعمال کرنے کا پہلا موقع ہےجو تکنیکی خصوصیات میں بہتری اور مستقبل میں شیل آئل کے ذخائر کی تشخیص کے لئے تجربہ فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!