اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور یورپ ایک دوسرے کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے...

چین اور یورپ ایک دوسرے کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے شراکت دار ہیں، ترجمان

چین ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے شراکت دار ہیں۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان نے یہ بات اجلاس کے آغاز سے قبل منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ چین یورپ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی دونوں فریقوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات سے مطابقت رکھتی ہے۔

2025 چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کا سال ہے۔

لو چھن جیان نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں حقائق نے بار بار ثابت کیا ہے کہ چین اور یورپ کے درمیان مفادات یا جغرافیائی سیاسی تنازعات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے بلکہ وہ شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کی کامیابی میں حصہ ڈالتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!