چین کے شمال مشرقی علاقے میں سرمائی سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جہاں کئی مقامات اپنے گرم چشموں کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سرد درجہ حرارت اور گرم چشموں کا منفرد سیاحتی تجربہ پیش کر رہے ہیں۔
یہ منفرد امتزاج سردیوں میں آرام اور تفریح کے خواہش مند ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک مقبول انتخاب بن چکا ہے۔
بہار تہوار کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران دنیا بھر سے 31 ہزار سے زائد سیاحوں نے صوبہ جیلین کے انتو کاؤنٹی میں واقع نائی توشان پہاڑی علاقے کا رخ کیا۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی): یانگ لینا، جنرل منیجر، سیاحتی سروس کمپنی، انتو، جی لین صوبہ
’’نائی توشان گاؤں میں گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران برف اور برفباری سے جڑی سیاحت کو مسلسل فروغ دیا گیاہے اور ہر سال سیاحتی صنعت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔‘‘
ہمارے 90 فیصد سیاحوں کا تعلق چین کے جنوبی علاقے ہے۔ رواں سال ہم نے سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے سیاحوں کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ’سرد وسائل‘ ایک ’گرم صنعت‘ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔‘‘
لیاؤ ننگ صوبے کے شین یانگ میں ایسے ہوٹل جو گرم چشمے کےغسل، تفریحی سرگرمیوں اور کھانے پینے کا امتزاج پیش کرتے ہیں ان کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی):جھانگ وی جی،جنرل منیجر، ہاٹ اسپرنگ ریزارٹ ہوٹل، شین یانگ، لیاؤ ننگ صوبہ
’’میرا خیال ہے کہ چین کے شمال مشرقی علاقے میں بیرونی گرم چشموں کا تجربہ ہمارے ریزارٹ کی سب سے بڑی کشش ہے۔یہ برف اور آگ کے امتزاج کا منفرد احساس فراہم کرتا ہے، جو شمال مشرق کی روایتی نہانے کی ثقافت اور گرم چشموں کے لطف کو بہترین انداز میں اجاگر کرتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(چینی):خاتون سیاح
’’یہ میرا بیرونی گرم چشمے میں نہانے کا پہلا تجربہ ہے، جو بیک وقت دو متضاد احساسات فراہم کرتا ہے۔ میرا جسم حد درجہ گرم محسوس ہو رہا ہے، جبکہ باہر کی ہوا یخ بستہ ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4(چینی): خاتون سیاح
’’دروازے سے اندر داخل ہونے سے پہلے ہم نے ذہنی طور پر خود کو تیار کیا اور پھر جلدی سے پانی میں اترے۔یہ واقعی ایک زبردست تجربہ تھا۔ جیسے ہی ہم تالاب میں داخل ہوئے، پانی بہت گرم محسوس ہوا۔ ‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5(چینی): خاتون سیاح
’میرے خیال میں یہ چین کے شمال مشرق میں سکون حاصل کرنے کا ایک انتہائی رومانوی انداز ہے۔ زیادہ تر گرم چشمے اس طرح کا تجربہ پیش نہیں کرتے، لہٰذا اگر آپ یہاں آ رہے ہیں، تو میں ضرور تجویز دوں گی کہ آپ اس تجربے کو آزمائیں۔‘‘
برف و برفانی صنعتوں اور ہاربن میں ہونے والے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی بدولت چین کے شمال مشرقی علاقے میں سیاحوں کی آمد اور آمدنی دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
صوبہ لیاؤننگ نےجنوری میں 6 کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار سیاحوں کا استقبال کیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 25.31 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری جانب حئی لونگ جیانگ صوبے میں بھی بہار میلے کی تعطیلات کے دوران 2 کروڑ 62 لاکھ 60 ہزارسیاحوں نے دورہ کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
چھانگ چھون، ہاربن، شینیانگ، چین سے نمائندگان شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link