بدھ, فروری 4, 2026
پاکستان2025ء، نیب کی 62کھرب 13ارب روپے کی ریکوری، 29لاکھ 80ہزار ایکڑ سرکاری...

2025ء، نیب کی 62کھرب 13ارب روپے کی ریکوری، 29لاکھ 80ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی

نیب نے 2025ء میں 62 کھرب، 13ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری اور 29 لاکھ80 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی۔

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل امجد مجید اولکھ نے نیب کی کارکرگی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد کی قیادت میں نیب نے گزشتہ سال 62کھرب، 13ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جو نیب کے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ ریکوری ہے۔

حکام نے بتایا کہ نیب نے سال 2025 میں 29لاکھ 80ہزار ایکڑ سرکاری و جنگلاتی اراضی واگزار کرائی جس کی مجموعی مالیت تقریبا 59کھرب، 80 ارب روپے ہے۔

سکھر میں 3,730 ارب، بلوچستان میں 1,374 ارب اور ملتان میں 653 ارب روپے کی زمین بحال کی گئی۔

حکام کے مطابق ہائوسنگ سکیموں کے متاثرین کو بھی خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا جس کے تحت 1لاکھ 15ہزار متاثرین کو 180ارب روپے منتقل کئے گئے۔

پہلی بار ڈیجیٹل نظام کے ذریعے 2.8ارب روپے براہِ راست متاثرین کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ سٹیٹ لائف ہائوسنگ کے متاثرین کو 72.23 ارب روپے مالیت کے پلاٹ واپس دلائے گئے جبکہ ایڈن ہائوسنگ، الباری گروپ اور دیگر متاثرین کو اربوں روپے کی واپسی کی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!