بدھ, فروری 4, 2026
انٹرنیشنلروس کا یوکرین کے توانائی تنصیبات پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ،...

روس کا یوکرین کے توانائی تنصیبات پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ، 2 افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے توانائی کی تنصیات اور بجلی گھروں پر رات کی تاریکی میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے ہیں، حملے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور رہائشی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

یوکرینی حکام کے مطابق رات گئے روسی میزائلوں اور ڈرون حملوں نے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے ایک ہزار سے زائد عمارتوں میں ہیٹنگ سسٹم بند ہو گیا۔

یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے رواں سال اب تک یوکرین کے توانائی کے شعبے پر سب سے شدید حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شدید سرد موسم میں لاکھوں افراد حرارت سے محروم ہو گئے ہیں، حملے کے وقت درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی میں شہریوں کو نشانہ بنانا روس کی جانب سے سفارتی کوششوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے، روس نے ایک بار پھر امریکا کی امن کوششوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے بھی حملے کو امن مذاکرات کیلئے غیر سنجیدہ رویہ قرار دیاہے، انکے دورے کے دوران کیف میں فضائی حملے کا سائرن بھی بجایا گیا۔

یوکرین کے وزیر توانائی کے مطابق روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں کیساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز استعمال کئے جس سے تھرمل پاور پلانٹس اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یوکرین کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی ڈی ٹی ای کے نے حملے کو رواں سال کا اب تک کا سب سے طاقتور حملہ قرار دیا ہے، یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 71میزائل اور 450 حملہ آور ڈرون فائر کئے، حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین اور روس کے نمائندوں کے درمیان ابو ظہبی میں مذاکرات کا دوسرا دور متوقع ہے۔

ادھر یوکرینی صدر زیلنسکی سے مارک روٹے کی ملاقات ہوئی جس میں روسی حملوں اور یوکرین کی دفاعی ضروریات پر گفتگو کی گئی، زیلنسکی نے نیٹو سے دفاعی میزائلوں کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!