قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں استقبالئے کا اہتمام کیا گیا۔
بدھ کو وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے قازقستانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، صدر قازقستان نے بھی اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔
بعدازاں صدر قازقستان نے وزیراعظم ہائوس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔




