چینی نئے سال کے موقع پر سوئس لائٹ آرٹسٹ نے 3.5 کلومیٹر طویل اور 500 میٹر چوڑے ’’سانپ‘‘ کی تصویر بنادیں۔ گلیشیئرز کے تحفظ کے اقوام متحدہ کا عالمی سال کے تناظر میں ہوف اسٹیٹر نے سانپ کے کردار کو اس کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
سوئس لائٹ آرٹسٹ گیری ہوف اسٹیٹر نے نئے چینی سال کا جشن برج کےموضوع پر پروجیکٹر کی مدد سے تصاویر بنا کر منایا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے مشرقی حصے میں 3,900 میٹر کی بلندی پر واقع پیز پالو کی شمالی ڈھلوان پر اس سال 3.5 کلومیٹر طویل اور 500 میٹر چوڑے ’’سانپ‘‘ کی تصویر بنائی گئی۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): گیری ہوف اسٹیٹر، سوئس لائٹ آرٹسٹ
"میں نے اس فن کو گلیشیئر پر دکھانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ گلیشیئرز پہاڑوں سے وادیوں تک سانپ کی طرح پھیلے ہوتے ہیں۔ اس دفعہ گلیشیئرز کے تحفظ کے اقوام متحدہ کا عالمی سال بھی ہے۔سانپ خصوصاً ٹائیگر پائتھن کو محفوظ بنانے کے لئے آگاہی پھیلانے کے لئے میں نے گلیشیئرز کے کردار کو سانپ کے کردار سے جوڑنے کا فیصلہ کیا۔”
ہوف اسٹیٹر نے چین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی): گیری ہوف اسٹیٹر، سوئس لائٹ آرٹسٹ
"میں چینی عوام اور تمام ایشیائی لوگوں کے لئے سانپ کے نئے سا ل پر ایک صحت مند، پرامن اور خوشحال سال کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘
جنیوا، سویٹزلینڈ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
