چین کے علاقےفوژو میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سےمعیاری سبزیوں کی پیداوار بڑھائی جا رہی ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
چھن شیو جویان، چین کے علاقے فوژو سے تعلق رکھنے والی ایک زرعی ماہر ہیں۔ وہ سبزیوں کی افزائش پر تحقیق کرنے والی ٹیم کی سربراہ ہیں۔ ان کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے سبزیوں کی افزائش کو بڑھانا، کسانوں کو خوشحال بنانا اور سبزیوں کی اعلیٰ معیاری اقسام تیار کرنا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھن شیو جویان، ڈائریکٹر، فوژو ویجیٹیبل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
’’1990 کی دہائی میں فوژو، پتوں والی سبزیوں کے حوالے سے نسبتاً کم خودکفیل تھا۔ اس علاقے میں تین دہائیوں کی ترقی کے دوران سبزیوں کی اقسام میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ سبزیوں کی افزائش کے حوالے سے ہمارے دو مقاصد ہیں۔ پہلا، اعلیٰ معیار اور زیادہ پیداوار حاصل کرنا جبکہ دوسرا سبزیوں میں پھلوں جیسی خصوصیات شامل کرنا ہے تاکہ ان کا معیار بہتر ہو سکے۔ ہماری ٹماٹر پر تحقیق بھی اسی سمت میں جا ری ہی ہے۔ ہم نے ڈیجیٹل افزائش کا ایک پلیٹ فارم بنا کر نیا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد افزائش کے دورانیے کو کم کرنا اور افزائش کے عمل کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ واننا، زرعی ماہر، فوژو ویجیٹیبل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
’’ ڈیجیٹل افزائش کے پلیٹ فارم میں مختلف ماڈیولز شامل ہیں۔ ان میں سب سے پہلے درجے پر ڈیجیٹل افزائش ماڈیول ہے۔ وہ تمام اقسام جن پر ہم ابھی تحقیق کر رہے ہیں، ہم نے اس پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔ ہر سال کے لئے افزائش کے مختلف امتزاج اس پلیٹ فارم پر واضح طور پر دکھائے جاتے ہیں۔ اس طرح ہمیں زیادہ مؤثر طریقے سے درجہ بندی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم جراثیم کی وجوہات میں پائے جانے والےفرق کو زیادہ تیزی سے سمجھ سکتے ہیں اور بیج کے انتخاب کے عمل کو بھی تیز کر سکتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چھن شیو جویان، ڈائریکٹر، فوژو ویجیٹیبل سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ
’’ درآمد شدہ بیج بہت مہنگے ہوتے ہیں۔ ایک بیج عموماً کئی یوآن میں فروخت ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم کچھ درآمد شدہ سبزیوں کی اقسام کو تبدیل کریں اور بیج کی صنعت میں رکاوٹ کے مسائل کو حل کریں۔ ہمارے ادارے کا لوگو ہاتھوں میں پکڑی ہوئی بند گوبھی کی شکل میں ہے جو بھرپور دولت کی علامت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ لوگوں کو دولت مند بنائیں، کسانوں کو اس قابل بنائیں کہ وہ خوشحال ہوں اور شہریوں کو مزید اور بہترین معیار کی سبزیوں کی اقسام فراہم کریں۔‘‘
فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
