اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل2025 میں مزید چینی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے، کمبوڈین وزیر

2025 میں مزید چینی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے، کمبوڈین وزیر

کمبوڈیا کے سیم ریپ صوبےمیں یونیسکو کے عالمی ورثہ میں شامل انگ کور آرکیالوجیکل پارک میں سیاح انگ کور واٹ کے مندر کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نوم پن (شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیر سیاحت ہوٹ ہاک نے کہا  ہےکہ کمبوڈیا چین کے ساتھ قریبی تعلقات اور ملک کے پرکشش سیاحتی مقامات کی بدولت 2025 میں چینی سیاحوں کی بڑی تعداد کا استقبال کرے گا۔

نئےچینی سال کے دوران تمام چینی شہریوں اور چینی نسل کے لوگوں کےنام اپنے پیغام میں ہاک نے کہا  ہےکہ 2025 کمبوڈیا-چین سیاحت کا سال  قرار دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں کہ کمبوڈیا چینی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کا استقبال کرے گا ، ہمارے ملک کا دورہ کرنے والوں کے لئے سیاحت کے مختلف تجربات دستیاب ہیں جن میں ثقافتی اورورثے کی سیاحت، قدرتی دلکشی اور ماحول دوست سیاحت شامل ہیں۔

وزیر نے کہا کہ کمبوڈیا میں دنیا بھر میں مشہور انگ کور آرکیالوجیکل پارک اور بہترین ساحلی علاقے ہیں جو دنیا کے سب سے زیادہ خوبصورت ساحلوں کے گروہ کا حصہ ہیں اور انہیں جنوب مغرب کے ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاح جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے مینگرو جنگلات، دریائے میکانگ کے کنارے  دلکش مناظر، ٹونلے سیپ جھیل کی بھرپور حیاتیاتی تنوع، دریا ئے میکانگ کی نایاب ایراوادی ڈولفن اور دیگر منفرد مقامات کے علاوہ کمبوڈیائی ثقافت، رسم و رواج اور لذیذ کھانوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!