چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے یویوآن باغ میں لوگ یویوآن باغ لالٹین میلہ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شنہوا)چین نے رواں سال 29 جنوری کو شروع ہونے والے موسم بہار تہوار سے قبل تہوار کے سامان کی خریداری کے لئے ایک ماہ طویل آن لائن میلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ میلہ 7 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہےگا۔ وزارت تجارت کے اس میلے کو متعدد سرکاری محکموں اور چائنہ کنزیومرز ایسوسی ایشن کی رہنمائی بھی حاصل ہے۔
میلے کا مقصد تہواروں کے موسم کے دوران لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا، روایتی چینی ثقافت اور ای کامرس فروخت کو فروغ دینا ہے۔
اس میلے کی افتتاحی تقریب 7 جنوری کو چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر جیوجیانگ میں ہوگی جس میں متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تہواروں کے سامان کی نمائش اور غیرمادی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی نمائشیں شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق مختلف چینی خطے اور ای کامرس پلیٹ فارمز موسم بہار تہوار کو منانے کے لئے مخصوص تقریبات کی میزبانی کریں گے جس میں مقامی مصنوعات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ غیر مادی ثقافتی ورثے پر مبنی نمائشیں اور فن کے مظاہرے شامل ہوں گے۔
