اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024 سے اصلاحات اور مشترکہ ترقی کا فروغ

انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024 سے اصلاحات اور مشترکہ ترقی کا فروغ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس کا منظر۔ (شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا) چینی جدیدیت اور دنیا کے لئے نئے مواقع کے حوالے سے انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024 چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں شروع ہوگئی۔

اس سال کانفرنس کا عنوان ’’اصلاحات کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچنا–چینی جدیدیت اور دنیا کی ترقی کے نئے مواقع‘‘ ہے۔کانفرنس میں سیاستدانوں،حکام،سکالرز، غیر ملکی مندوبین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت 600 سے زائد  شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

منگل اور بدھ کو جاری رہنے والی کانفرنس 6 متوازی سیمینارز،14 موضوعاتی فورمز،2 بند کمرہ پینل مباحثوں اور چین کی جدیدیت کی کوششوں کی مختصر ویڈیوز اور کامیابیوں پر مبنی نمائشوں پر مشتمل ہے۔

کانفرنس میں چینی جدیدیت کے اہم محرک کےطور پر گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم ساحلی علاقہ کی معاشی قوت اور صلاحیت پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔کانفرنس میں ڈیجیٹل ذہانت کے دور،تنزلی کی شکار معیشت اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کے تناظر میں مختلف صنعتوں کی ترقی کے مواقع بھی تلاش کئے جائیں گے۔

دیگر موضوعات میں جدیدیت کے تناظر میں تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کے ساتھ ساتھ جنوب۔ جنوب تعاون کے موضوعات شامل ہیں۔

اس سال کانفرنس کی میزبانی چائنہ انسٹی ٹیوٹ فارانوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ سٹریٹجی،خارجہ امور کے چینی عوامی انسٹی ٹیوٹ اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!