کینیا ، نیروبی میں وسط خزاں تہوار کی تقریب میں کینیا کے طالب علم مون کیک بنانا سیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
نیروبی (شِنہوا) چین کے ساتھ بڑھتی تجارت نے گزشتہ 15 برس کے دوران براعظم افریقہ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معیار زندگی بہتر کرنے میں ایک محرک کے طور پر کام کیا ہے۔
یونیورسٹی آف کینیا کے پروفیسر شن ایراکی نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں متوازن تجارت کے اہم کردار پر زور دیا جس سے افریقہ اور چین میں تیزرفتار ترقی کو فروغ ملا۔
ایراکی نے چین اور افریقی اقوام خاص طور پر کینیا کے ساتھ چین- افریقہ تعاون فورم کے ذریعے مکالمہ پلیٹ فارم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے باہمی مفادات پر ہم آہنگی ، تجارتی مسائل پر قابو پانے اور اب تک استعمال نہ ہونے والے مواقع سے مستفید ہونے کو فورم کے کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے چین اور افریقہ کے درمیان جغرافیائی فاصلے کے باوجود گہرے تجارتی تعلقات کے فروغ اور تجارت میں نئے مواقع کی تلاش میں تجارتی اداروں کے درمیان کھلی گفتگو بارے حوصلہ افزائی کی۔
