چین کے شمالی صوبہ شنشی کے شہر داتونگ میں ماحول دوست توانائی والے ہیوی ڈیوٹی ٹرک کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
نان جنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر یانگ ژو میں قائم ہائیوا میکینکس (چائنہ) کمپنی لمیٹڈ کےسلنڈر پلانٹ میں گہما گہمی عروج پر تھی، جب کمپنی کے آپریشنز اور سپلائی چین کے ڈائریکٹر یِن یان نے پلانٹ کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے گروپ کو فخرکے ساتھ کمپنی کی ہائیڈرالک سلنڈر مصنوعات کا تعارف کرایا۔
پلانٹ کے باہر سلنڈر مصنوعات باقاعدگی سے پیک کی جا رہی تھیں اور ان پر گاہکوں کی معلومات، جن میں پتے اور رابطے کی تفصیلات درج تھیں، چسپاں کی جا رہی تھیں، یہ مصنو عات ملک بھر میں مختلف مقامات پر بھیجے جانے کے لئے تیار تھیں۔یہ مناظر چینی منڈی میں ہائیوا ہائیڈرالک سلنڈرز کی مضبوط طلب کی عکاسی کرتے ہیں، جو ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کو طاقت فراہم کرنے کے اہم پرزے ہیں۔
دنیا بھر میں تجارتی گاڑیوں اور ماحولیاتی خدمات کی صنعتوں کو نقل وحمل کے حل پیش کر نے والی سرکردہ بین الاقوامی کمپنی ہائیوا، جس کا ہیڈ کوارٹرز نیدر لینڈز میں ہے، نے ہائیوا میکینکس (چائنہ) کمپنی لمیٹڈ 2004 میں قائم کی تھی۔ اس وقت سے چینی ذیلی کمپنی نے شاندار اور تیز رفتار ترقی کی اور اس گروپ کو فرنٹ اینڈ ٹپنگ سلنڈرز کی عالمی منڈی میں 40 فیصد حصہ حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔
کمپنی کے میٹنگ روم میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ہائیوا میکینکس (چائنہ) کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژانگ شنگ بنگ نے کہا کہ ہائیوا نے چین کی تیز رفتار معاشی ترقی کی وجہ سے اپنے کاروبار میں تیزی سے وسعت کا لطف اٹھایا ہے۔ چین میں ہمارے 20 سال سے زیادہ کے آپریشنز میں کمپنی نے چین کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کے عروج کے ساتھ ساتھ ریلوے اور سڑکوں کی تعمیر سے فوائد حاصل کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہائیوا چائنہ ذیلی کمپنی اور گروپ نے مجموعی طور پر بھرپور ترقی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب چینی معیشت اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ کمپنی کا پیداواری مرکز خودکار نظام کی اپ گریڈیشن اور ڈ یجیٹیلائزیشن میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جس کا مقصد اپنی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت اور مارکیٹ میں ان کی کشش کو بڑھانا ہے۔
