اسلام آباد: حکومت نے 6 ستمبر بروز ہفتے کو عید میلاد النبی کی مناسبت سے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں پر ہوگا۔
عید میلاد النبی کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم کی منظوری سے 6 ستمبر 2025 بروز ہفتہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔




