افغانستان کے صوبے کنڑ کے ضلع نورگال میں ایک شخص زلزلے سے متاثرہ مکانات کے پاس کھڑا ہے-(شِنہوا)
کابل(شِنہوا)افغانستان میں چینی ناظم الامور باؤ شو ہوئی نے افغانستان کے آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کی انتظامیہ کے جنرل ڈائریکٹر محمد عالم عالم یار سے ملاقات کی۔ انہوں نے سفارتخانے، چینی اداروں اور بیرون ملک مقیم چینی باشندوں کی تنظیم کی جانب سے زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد حوالے کی۔
باؤ نے تقریب میں کہا کہ کنڑ اور دیگر افغان صوبوں میں آنے والے حالیہ شدید زلزلے سے کافی جانی نقصان ہوا جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا جس کا چینی عوام کو شدید دکھ ہے۔
چینی ناظم الامور نے کہا کہ چینی سفارتخانے، چینی اداروں اور بیرون ملک مقیم چینی باشندوں کی تنظیم نے جلدی سے فنڈ اور امدادی سامان جمع کیا تاکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد کی جا سکے۔
محمد عالم عالم یار نے چین کے جذبہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے افغانستان میں زلزلے کی آفت کے دوران امدادی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے وقت کام آنے والا دوست ہی حقیقی دوست ہے۔
عالم یار نے کہا کہ افغانستان چینی عوام کی افغان عوام کے ساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ عطیات اور امدادی سامان کو امداد اور تعمیر نو کے لئے وقف کرکے صحیح انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔
